پرتگالی صدر نے یوکرین تنازع میں صدر ٹرمپ کو ’روس کا ایجنٹ‘ قرار دیدیا

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے صدر مارسيلو ریبیلو ڈی سوزا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین جنگ میں غیر جانبدار ثالث کا ڈھونگ رچا رہے ہیں، جبکہ درحقیقت ماسکو کے مفادات کی خدمت کرتے ہوئے’روس کے ایجنٹ‘ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ سے خوفزدہ امریکی، یورپ میں زندگی گزارنے کے خواہاں

سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کی سمر یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے پرتگالی صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پیش رو کی یوکرین کے لیے غیر مشروط حمایت کی پالیسی سے انحراف کیا ہے۔

ان کے مطابق صدر ٹرمپ ثالث کم اور ایسے ’منصف‘ زیادہ ہیں جو صرف ایک فریق سے مذاکرات کرتا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن میں حالیہ مذاکرات میں یوکرین اوراس کے یورپی اتحادیوں کو شامل ہونے کے لیے ’راستہ بنانا‘ پڑا۔

صدر ریبیلو ڈی سوزا کے بیانات نے ایک بار پھر اُن الزامات کی بازگشت پیدا کی ہے، جو پہلی بار 2016 میں صدر ٹرمپ پر روس سے گٹھ جوڑ کے حوالے سے عائد کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟

یہ معاملہ ان کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران موضوعِ بحث رہا، حالانکہ 2019 کی میولر رپورٹ میں کوئی ثبوت نہ ملا اور 2023 کی ڈرہم رپورٹ نے بھی اسے زیادہ تر سیاسی آپریشن قرار دیا۔

صدر ٹرمپ اس معاملے کو ’امریکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل‘ قرار دے چکے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ ان کی صدارت کو سبوتاژ کرنے کے لیے گھڑا گیا تھا۔

رواں برس جنوری میں دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد صدر ٹرمپ نے خود کو یوکرین تنازع میں ’غیر جانبدار ثالث‘ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا سمیت یورپی ممالک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف مظاہرے، لاکھوں افراد سڑکوں پر

وہ باری باری ماسکو اور کیف دونوں کو جمود کا ذمہ دار ٹھہراتے رہے ہیں۔ کبھی انہوں نے روس کو ’بھاری پابندیوں‘ کی دھمکیاں دیں اور کبھی یوکرین کو ’لچک نہ دکھانے‘ اور ’امن کے لیے تیار نہ ہونے‘ کا موردِ الزام ٹھہرایا۔

اس ماہ کے آغاز میں انہوں نے صدر ولادیمیرپیوٹن پر شدید ناراضی ظاہر کرتے ہوئے روس کے تجارتی شراکت داروں پر ثانوی محصولات عائد کرنے کی دھمکی بھی دی، جس کا امکان اب بھی موجود ہے۔

تاہم پرتگالی صدر کے مطابق یورپی یونین نے توعملی طور پر روس پر نئی پابندیاں عائد کیں، لیکن واشنگٹن نے صرف زبانی دھمکیوں پر اکتفا کیا جس کا فائدہ ماسکو کو میدانِ جنگ میں ہوا۔

مزید پڑھیں: یوکرین کو فضائی مدد دیں گے، فوج نہیں بھیجیں گے، ٹرمپ کا اعلان

صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ اس جنگ کے سب ذمہ دار ہیں اور یہ کہ ’یہ ان کی جنگ نہیں‘۔

انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں امریکی پالیسی کے ضمن میں انتہائی اہم فیصلہ کیا جائے گا، بشرطیکہ ماسکو اور کیف حقیقی امن مذاکرات میں شریک ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟