تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو برطرف کردیا

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے جمعے کے روز معطل وزیرِاعظم پیتونگتارن شیناواترا کو اخلاقی بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا، عدالت نے انہیں کمبوڈیا کے سابق رہنما ہن سین کے ساتھ ایک متنازعہ فون کال پر قصوروار قرار دیا۔

39 سالہ پیتونگتارن شیناواترا اس طرح 2008 کے بعد عدالتی فیصلے کے ذریعے ہٹائے جانے والی 5ویں وزیرِاعظم بن گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کی وزیرِاعظم پیتونگتارن شناواترا کو آئینی عدالت نے معطل کردیا

آئینی عدالت کی 9 رکنی بینچ نے، جسے عام طور پر ملک کے قدامت پسند شاہی حلقوں کا حامی سمجھا جاتا ہے، قرار دیا کہ وزیرِاعظم نے سرکاری عہدے کی اخلاقی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں اور ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق، پیتونگتارن کی ہن سین سے جون میں ہونے والی کال کے دوران وہ سابق کمبوڈیائی رہنما کو ’انکل‘ کہہ کر مخاطب کر رہی تھیں جبکہ ایک سینیئر تھائی فوجی کمانڈر کو ’مخالف‘ قرار دے رہی تھیں۔

یہ گفتگو لیک ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی اور سرحدی جھڑپوں نے درجنوں جانیں لے لیں، جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے، بعد ازاں 29 جولائی کو ملائیشیا کی ثالثی میں جنگ بندی عمل میں آئی۔

پیتونگتارن شیناوترا کو عدالت نے یکم جولائی کو مقدمے کے فیصلے تک معطل کر دیا تھا، فیصلے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی نیت ہمیشہ ملک کے مفاد میں رہی اور وہ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہیں کہ قومی استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

’میری نیت ذاتی فائدے کے لیے نہیں تھی، بلکہ عوام اور فوجیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے تھی، آج کے فیصلے نے تھائی سیاست کا رخ بدل دیا ہے، اب حکومت، اپوزیشن اور عوام کو مل کر سیاسی استحکام کے لیے کوشش کرنا ہوگی تاکہ دوبارہ کوئی نازک موڑ نہ آئے۔‘

یہ فیصلہ پیتونگتارن شیناوترا اور ان کے والد اور سابق تھائی وزیرِاعظم تھاکسن شیناوترا کے خلاف جاری 3 بڑے عدالتی مقدمات میں سے دوسرا ہے، تھاکسن کو گزشتہ ہفتے شاہی خاندان کی توہین کے الزام سے بری کر دیا گیا تھا۔

تاہم ان پر اب بھی یہ مقدمہ چل رہا ہے کہ وہ جیل جانے کے بجائے اسپتال کے خصوصی کمرے میں کیوں رہے، جب وہ 2023 میں 16 سالہ جلاوطنی ختم کر کے تھائی لینڈ واپس آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ