گلوکار ولی حمید خان نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ نور بخاری کے فن اور شخصیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ ان کی اچھی دوست بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نور بخاری کے ہاں ’رحمت‘ کا نزول، نومولود کا نام کیا رکھا؟
ولی حمید خان، جو استاد حمید علی خان کے صاحبزادے اور پٹیالہ گھرانے کے نقیب ہیں، نے حال ہی میں پروگرام ’سنو تو سہی‘ میں گفتگو کے دوران مختلف اداکاراؤں کو ان کے فن کے لحاظ سے ریٹ کیا۔ انہوں نے نور بخاری کو 9 میں سے 10 نمبر دیتے ہوئے کہا کہ نور ایک قابل اداکارہ اور بہترین انسان ہیں۔
یاد رہے کہ ولی حمید خان اور نور بخاری نے فلم عشق پازیٹو میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس کے دوران دونوں نے شادی کی۔ تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور بعدازاں دونوں نے خوش اسلوبی سے علیحدگی اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: نور بخاری نے اپنی شادیوں کی تعداد کا انکشاف کردیا
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ شادی ختم ہو گئی لیکن تعلقات ہمیشہ مثبت اور دوستانہ رہے ہیں۔ شوبز انڈسٹری میں جہاں اکثر تلخ بیانات سامنے آتے ہیں، وہاں یہ مثبت رویہ قابلِ تحسین قرار دیا جا رہا ہے۔