پاکستان کی ‘آئرن لیڈی’ منیبہ مزاری اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کے اہداف کی ایڈووکیٹ مقرر

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ‘آئرن لیڈی’ کے نام سے جانے جانی والی منیبہ مزاری نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منیبہ مزاری کو ‘پائیدار ترقی کے اہداف ‘کی ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے، جس کے بعد وہ ان عالمی رہنماؤں اور تبدیلی کے علمبرداروں کی صف میں شامل ہو گئی ہیں جو اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ٹریکرز کی تریچ میر ایڈوانس بیس کیمپ تک ٹریکنگ

یہ تقرری 24 مارچ 2025 کو باضابطہ طور پر کی گئی۔ منیبہ مزاری جو اس سے قبل ‘اقوام متحدہ خواتین’ کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر، نامور مصورہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن کے طور پر پہچانی جاتی ہیں، اب دنیا کے بڑے رہنماؤں مثلاً بارباڈوس کی وزیراعظم میا موٹلی اور بیلجیئم کی ملکہ ماتھیلڈ کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ منیبہ بہت سوں کے لیے حوصلے اور تحریک کا باعث ہیں اور شمولیت و صنفی مساوات پر ایک مؤثر آواز ہیں۔ ان کی قیادت اور ہمت ایس ڈی جیز کی اصل روح ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اس وژن کو عالمی سطح پر لے کر جائیں گی اور دنیا کو عمل پر آمادہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں آل بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کا دنگل، خواتین کھلاڑی پہلی بار شریک

21 سال کی عمر میں ایک سنگین کار حادثے کے بعد معذوری کا شکار ہونے والی منیبہ مزاری آج پاکستان میں حوصلے، خواتین کے حقوق اور سماجی انصاف کی ایک توانا آواز ہیں۔ اپنے نئے منصب پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف اعزاز نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔ میں اپنی آواز ان لوگوں تک پہنچاؤں گی جنہیں کوئی نہیں سنتا اور ایک زیادہ منصفانہ، مہربان اور پائیدار دنیا کے لیے کام کروں گی۔ مل کر ہم لوگوں اور سیارے کے لیے ترقی کی رفتار کو تیز کر سکتے ہیں۔

منیبہ مزاری کا یہ تقرر انہیں ان چند جنوبی ایشیائی خواتین میں شامل کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے عالمی پلیٹ فارم پر نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی خواتین کے لیے ایک بڑی تحریک سمجھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

منڈی بہاؤالدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران ہیلتھ ورکر پر تشدد، مقدمہ درج

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں 7 روز کی توسیع

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی