راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے مزید کیسز رپورٹ، تعداد 99 ہوگئی

جمعہ 29 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 11 مریض لائے گئے جس کے بعد سیزن کے مریضوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی۔

اسپتالوں میں اس وقت 46 مریض داخل ہیں جن میں سے 17 میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ باقی کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں ڈینگی کی صورتِ حال: 56 مریضوں کی تصدیق، 9 ہسپتال میں داخل 

راولپنڈی میں ڈینگی کے نئے مریضوں کا تعلق ڈھوک بابو عرفان، صدیق آباد، بھڈانہ، کالیال، رحمت آباد، دھمیال، گرجا، واہ کینٹ، راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹس سے ہے۔

دوسری جانب مری میں ڈینگی کے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں مریضوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ مری تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں اس وقت 22 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 9 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت اجلاس میں ایم این ایز طاہرہ اورنگزیب، ملک ابرار اور دانیال چوہدری، ارکان صوبائی اسمبلی اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور مری میں 46 ڈینگی مریضوں کی تصدیق، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے جرمانہ

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کنٹونمنٹ علاقوں میں ڈینگی سرویلنس کے بارے میں پوچھا تاہم اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈز کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ ضلع کی تمام یونین کونسلز اور کنٹونمنٹ وارڈز میں فوری طور پر فوگنگ کرائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد وینزویلا کی قائم مقام صدر نے مفاہمتی لہجہ اپنالیا

احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، چین اور روس کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

ویڈیو

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال