نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور جمہوریہ آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارت میرزویاں کے درمیان ایک خوشگوار اور تعمیری ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمینیا اور آذربائیجان کے مابین تنازعات کے حل کے لیے امن معاہدے پر اتفاق
جمعے کے روز ایکس پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ میری جمہوریہ آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات میرزویاں سے ٹیلی فون پر خوشگوار گفتگو ہوئی، ہم نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔
Foreign Minister of the Republic of Armenia, H.E. Ararat Mirzoyan @AraratMirzoyan and I held a cordial conversation on phone today, and agreed to consider establishing diplomatic relations between Pakistan and Armenia.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 29, 2025
دوسری جانب آرمینیا کے وزیر خارجہ آ ارارت میرزویاں نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر باہمی تعاون کے وژن کے تحت تعلقات قائم کرنے پر بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آرمینیا کے درمیان تاحال باضابطہ سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں۔ پاکستان آذربائیجان کی حمایت کرتا رہا ہے اور خطے میں آرمینیا کے ساتھ اس کا تعلق زیادہ تر جیو پولیٹیکل تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔
Had an important 📞 call with DPM & FM H.E. Ishaq Dar @MIshaqDar50 today. Following recent developments & in line with the vision of cooperative engagement both bilaterally & on multilateral platforms, we discussed establishment of diplomatic relations between Armenia & Pakistan.
— Ararat Mirzoyan (@AraratMirzoyan) August 29, 2025
رواں ماہ کے اوائل میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کو خوش آمدید کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ آذربائیجان کی حمایت کی ہے اور اس تاریخی لمحے پر بھی وہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔