عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل متوقع

ہفتہ 30 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہو گی؟

گزشتہ 13 روز کے دوران برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 65.85 ڈالر سے بڑھ کر 67.47 ڈالر تک جا پہنچی، یعنی ایک ڈالر 60 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی عرصے میں امریکی خام تیل بھی مہنگا ہوا اور فی بیرل 61.98 ڈالر سے بڑھ کر 63.62 ڈالر تک جا پہنچا، جو کہ ایک ڈالر 64 سینٹ کا اضافہ بنتا ہے۔

اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) 31 اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرنے کے لیے سمری حکومت کو بھیجے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی کے زیر اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے اور یہ عوامی سطح پر مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی