ارجنٹینا کے محققین نے پیٹاگونیا میں ایک بڑے گوشت خور مگر مچھ Kostensuchus atrox کے ڈھانچے کا اہم حصہ دریافت کیا ہے، جو لگ بھگ 7 کروڑ سال پہلے لیٹ کریٹیشیس دور میں جنوبِ ارجنٹینا میں رہتا تھا۔

یہ مگرمچھ پھیریوسارس خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور اپنے بڑے جبڑے اور 50 سے زائد دانتوں کی بدولت اپنے ماحول کا اعلیٰ شکاری تھا۔
مزید پڑھیں: 5 فٹ کے مگر مچھ کو فلوریڈا میں ’گرفتاری‘ کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟
اس کی دریافت سے پیٹاگونیا میں اس دور کے ماحولیاتی نظام اور شکاریوں کی ساخت کے بارے میں اہم معلومات ملیں۔

مزید پڑھیں: ’میرے بچے کو واپس لے آؤ‘ مگر مچھ کی بازیابی کے لیے انوکھی اپیل
تحقیق میں بتایا گیا کہ Kostensuchus ممکنہ طور پر اس زمانے کے دیگر شکاریوں، جیسے Maip macrothorax ڈایناسور، کے ساتھ خوراک کے لیے مقابلہ کرتا تھا۔














