ایس آئی ایف سی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ریفائننگ سیکٹر میں نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 6 ارب ڈالر کے ریفائنری منصوبوں کی بحالی، ایس آئی ایف سی کے تحت توانائی شعبے میں اہم اصلاحات متوقع
ای سی سی نے سنرجیکو کے پیٹرولیم لیوی واجبات کے تصفیے کے فریم ورک کی منظوری دیتے ہوئے واجبات کی اصل رقم کی وصولی کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی پیٹرولیم ڈویژن کو معاہدے پر دستخط کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
منظوری کے بعد سنرجیکو اب اوگرا کے ساتھ معاہدے کے تحت براؤن فیلڈ ریفائننگ پالیسی پر عملدرآمد کر سکے گا۔ اس پالیسی کا بنیادی مقصد ریفائنریز کی جدید کاری، یورو فائیو معیار کے ایندھن کی تیاری اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔
ماہرینِ صنعت کے مطابق یہ فیصلہ ریفائنری اپ گریڈیشن کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، اور اس پالیسی پر عملدرآمد سے قریباً 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک عرب ریفائنری سے اربوں روپے کا تیل چوری کرنیوالا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار
ان کا مزید کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور صنعتی جدید کاری کو فروغ ملے گا۔