خشک سالی میں امید کی کرن: بلوچستان میں روایتی ہنر سے پانی کی تلاش

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کی وسیع اور بنجر زمین جہاں زندگی کی بقا کا دارومدار پانی کی ایک ایک بوند پر ہے، وہاں پرویز احمد ایک ایسے شخص کے طور پر نمایاں ہیں جو زمین کی سرگوشیاں سننے کا ہنر رکھتے ہیں۔

وہ گزشتہ 17 برس سے زیر زمین پانی کی تلاش کے لیے ’کشتہ‘ کے قدیم طریقے پر انحصار کر رہے ہیں۔ یہ فن انہوں نے اپنے استاد حبیب اللہ شہوانی سے سیکھا ہے۔

اس عمل کے لیے مخصوص Y شکل کی درختوں کی تازہ تراشی ہوئی دو شاخوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب وہ کسی ایسے مقام کے قریب پہنچتے ہیں جہاں زیر زمین پانی موجود ہوتا ہے، تو یہ شاخیں ایک خاص انداز میں حرکت کرنے لگتی ہیں۔

پرویز احمد نے اپنی زندگی کاشتکاروں، زمینداروں اور ان تمام افراد کے لیے وقف کردی ہے جو پانی کی تلاش میں مدد چاہتے ہیں۔ پرویز احمد کا دعویٰ ہے کہ ان کے اس قدیم طریقے سے کامیابی کی شرح 70 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ جس کی بدولت کئی بنجر علاقوں میں کنویں کھودے گئے اور پانی کی فراہمی ممکن ہوئی۔

تاہم وہ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ اس طریقے سے صرف پانی کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے، یہ معلوم نہیں ہو پاتا کہ پانی کھارا ہے یا میٹھا۔ اس لیے نشاندہی کے بعد پانی کے معیار کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔

پانی کی تلاش کے اس منفرد ہنر کے باوجود پرویز احمد کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں نقل و حمل کے لیے ایک گاڑی اور کام میں مدد کے لیے کچھ افراد فراہم کیے جائیں تو وہ بلوچستان کے وسیع و عریض علاقوں میں مؤثر طریقے سے پانی تلاش کر سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پانی کی دستیابی میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ مزید جانیے ماہ نور خان کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘