پشاور اور گردونواح میں شدید بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورت حال، بچی جاں بحق

ہفتہ 30 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور گردونواح کے علاقوں میں شدید بارش کے نتیجے میں شہر میں اربن فلڈنگ پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث شاہین کالونی، ورسک روڈ، ریگی بالا، ناصر باغ اور دیگر ملحقہ علاقے زیرِ آب آگئے۔

موسلا دھار بارش کے باعث شہر اور نواحی علاقوں کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں۔ جی ٹی روڈ، اشرف روڈ، کوہاٹی، ہشتنگری، سکندرپورہ، گلہار، ورسک روڈ، ناصر باغ روڈ اور ریگی ماڈل ٹاؤن سمیت کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 ستمبر تک سیلابی صورت حال جاری رہنے کا خدشہ، سندھ اور بلوچستان میں بھی خطرات

اس دوران ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق، جبکہ دوسرے دوسرے مکان کی دیوار گرنے سے شہری زخمی ہوگیا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش چِراٹ میں 165 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پشاور شہر میں 41 ملی میٹر اور ایئرپورٹ کے علاقے میں 35 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ صوبے بھر میں 3 سے 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا اسفندیار خٹک نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی عوام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈی جی نے متاثرہ مقامات پر ریسکیو اور نکاسی آب کے جاری آپریشنز کا جائزہ لیا اور اربن فلڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس اور ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کی۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 50 سے زائد ڈی واٹرنگ پمپس اور مشینری مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں، جو متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں مصروف ہیں۔ اسفندیار خٹک کی ہدایت پر محکمے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ پانی کی نکاسی کے عمل کو تیز کرنے میں بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے پنجاب سے گزر کر سندھ میں داخل ہونے پر کیا ہوگا؟

مزید کہا گیا کہ ڈی جی ریسکیو اور ڈی جی پی ڈی ایم اے مل کر متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کی مشترکہ نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ شہریوں کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی