ڈان بریڈمین کی 47-1946 ایشز کی ’بیگی گرین‘ ٹوپی کتنے کروڑ میں فروخت ہوئی؟

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ سر ڈونلڈ بریڈمین کی  47-1946 ایشز سیریز میں پہنی گئی ’بیگی گرین‘ ٹیسٹ ٹوپی 2 لاکھ 87 ہزار امریکی ڈالر (قریباً 8 کروڑ 15 لاکھ روپے) میں نیشنل میوزیم آف آسٹریلیا نے خرید لی۔

میوزیم نے اسے ’قومی تاریخ کا ایک آئیکونک حصہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹوپی جنگ عظیم دوم کے بعد کرکٹ کی واپسی اور آسٹریلوی عوام کے لیے امید کی علامت ہے۔

بریڈمین، جن کا ٹیسٹ ایوریج 99.94 رہا، کی یہ ٹوپی اب کینبرا میں نیشنل ہسٹوریکل کلیکشن کا حصہ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp