پاکستانی رنرز نے سڈنی میراتھون 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں فیصل شفیع نے لائٹ ملٹری یونیفارم میں دوڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
شفیع نے 42.195 کلومیٹر کا راستہ تین گھنٹے 40 منٹ اور 13 سیکنڈز میں طے کیا، اور اپنے اعزاز کے ساتھ Abbott World Marathon Majors کا ساتویں ستارہ (Seventh Star) بھی حاصل کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میراتھون میں کل 36 پاکستانی رنرز نے حصہ لیا، جن میں 10 خواتین بھی شامل تھیں، اور ان میں سے 16 رنرز نے چار گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کیا۔
آسٹریلیا میں مقیم علی زیدی سب سے تیز پاکستانی رنر رہے جنہوں نے 3:05:33 کا وقت ریکارڈ کیا، جبکہ اسلام آباد کے بلال احسان نے 3:15:03 کا وقت حاصل کیا۔
As many as 36 Pakistani athletes, including 10 women, successfully complete marathon — with 16 of them doing so under four hours
Read more: https://t.co/mpk5H3ZSdx#TheNews
— The News (@thenews_intl) August 31, 2025
سڈنی میراتھون، جو اب Abbott World Marathon Majors کے 7 بڑے میراتھون میں شامل ہو چکا ہے۔
رنرز کو سڈنی کے مشہور مقامات جیسے اوپیرا ہاؤس، ہاربر برج، رائل بوٹانک گارڈن اور سڈنی کوو کے دلکش راستوں سے گزارا۔
اس کے دشوار پہاڑی راستے، خاص طور پر Mrs Macquarie’s Chair اور Art Gallery Road کے گرد، رنرز کی برداشت کا امتحان لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کا بڑا کارنامہ، فوربز 100 ٹو واچ میں 2 اسٹارٹ اپس شامل
فیصل شفیع نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ موقع پاکستان کی مسلح افواج، ہمارے شہیدوں اور ہمارے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین وقت تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس عالمی اسٹیج پر ایک عام شہری کے طور پر یہ کر کے فخر محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ یونیفارم خاص طور پر اس ایونٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، اور اس میں دوڑنا آسان نہیں تھا۔
اس میراتھون میں پاکستانی رنرز میں قابل ذکر کارکردگی دکھانے والوں میں فہد مختار (ملتان)، حمید بٹ (لاہور)، بچھا حسین (کراچی)، ہما رحمان (یوکے)، ڈاکٹر سلمان خان (یو ایس) اور یسرا بخاری (یو ایس) شامل ہیں، جنہوں نے Abbott World Marathon Majors کے ساتویں ستارہ حاصل کیا۔