وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، صدر نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے سستا ہونے کے بعد 269 روپے 99 پیسےفی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 159 روپے 76 پیسے ہوگئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 46 پیسے کمی کے بعد 176 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فوری اطلاق ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل متوقع
واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اگست کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔














