ڈاکٹر طاہر القادری کا عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختص کرنے کا اعلان

اتوار 31 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر اضلاع کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔ یہ وقت تنقید اور سیاست کا نہیں بلکہ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیلاب کے باعث ملک میں بہت تباہی ہوئی ہے اور لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں، انسانیت دکھی اور سوگوار ہے، اسی لیے ہم نے اس سال لوگوں کی پریشان حالی کے باعث فیصلہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے جو عالمی میلاد کانفرنس پر خرچ ہوتے ہیں وہ سیلاب زدگان کی امداد پر خرچ کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے بجائے ایوان اقبال لاہور میں کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور کے زیراہتمام ہر سال 11 اور 12 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان میں عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر کے نامورعلما و مشائخ شرکت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟