وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
شدید زلزلہ
اللّٰہ رحم کرے استغفراللہ
— Falak Javaid Khan (@falakjavaidkhan) August 31, 2025
زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مردان اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جبکہ لاہور، مری اور مظفرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلہ آیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے، اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ ابھی تک کسی بھی علاقے سے زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔