صدرٹرمپ کا ووٹرشناختی کارڈ لازمی قرار دینے کا فیصلہ، ایگزیکٹیو آرڈر جلد متوقع

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہر ووٹر کے لیے ووٹر شناختی کارڈ لازمی قرار دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹر آئی ڈی لازمی ہوگی، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی، اور اس ضمن میں وہ ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں انتخابی اصلاحات، صدر ٹرمپ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

’ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی اجازت صرف ان لوگوں کو ہوگی جو شدید بیمار ہوں یا فوجی اہلکار جو بیرون ملک تعینات ہیں۔‘

صدر ٹرمپ ماضی میں بھی امریکی انتخابی نظام پر سوال اٹھاتے رہے ہیں اور مسلسل یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ 2020 کے انتخابات میں ان کی شکست بڑے پیمانے پر دھاندلی کا نتیجہ تھی، حالانکہ ان کے یہ الزامات کبھی ثابت نہیں ہو سکے۔

اس کے علاوہ ریپبلکن رہنما غیر ملکی شہریوں کی بڑے پیمانے پر ووٹنگ کے بے بنیاد دعوے کرتے رہے ہیں، جو نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ شاذونادر ہی پیش آتا ہے۔

سابق صدر الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی کرتے رہے ہیں اور ان کی جگہ کاغذی بیلٹ پیپرز اور ہاتھ سے گنتی کا مطالبہ کرتے ہیں، جسے انتخابی ماہرین وقت طلب، مہنگا اور مشینوں کے مقابلے میں کم درست قرار دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی انتخابات میں ووٹرز کا فراڈ نتائج پر اثرانداز کیوں نہیں ہوسکتا؟

اس سے قبل اگست میں بھی صدر ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ڈاک کے ذریعے بیلٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کا خاتمہ کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔

 تاہم، امریکی وفاقی انتخابات ریاستی سطح پر کرائے جاتے ہیں، اس لیے یہ واضح نہیں کہ صدر کے پاس اس حوالے سے آئینی اختیار موجود بھی ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ 3 نومبر 2026 کو ہونے والے انتخابات ٹرمپ کی پالیسیوں پر عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھیں گے، ان انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کوشش ہوگی کہ کانگریس کے دونوں ایوانوں پر ریپبلکنز کی گرفت ختم کر کے صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کو آگے بڑھنے سے روکا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار