پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی مائیک ہیسن نے قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کر دی ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں جاری حالیہ سہ ملکی ٹی20 سیریز میں پاکستان کی مسلسل فتوحات کے بارے میں انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ یہ جیت ان تمام لوگوں کے نام ہے جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: فلڈ ریلیف نمائشی میچ میں کون کون سے اسٹار کرکٹرز جلو گر ہوں گے؟
These back-to-back wins are dedicated to everyone affected by the floods in Pakistan. Some people are really struggling and we are praying for safety and strength for all those affected back in Pakistan. 🇵🇰❤️
— Mike Hesson (@CoachHesson) August 30, 2025
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیلاب کی وجہ سے سخت مشکلات میں ہیں اور ہم پاکستان میں متاثر ہونے والوں کی سلامتی اور طاقت کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے خلاف سہ ملکی سیریز کے ابتدائی 2 میچز پاکستان نے اپنے نام کر لیے ہیں۔ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو جبکہ دوسرے میچ متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی۔