اگر جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کیا جائے گا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر کوئی جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ججز کی جانب سے سہولت کاری نہ ہوتی تو ہم 3 دن میں حالات کنٹرول کر دیتے۔ کل سپریم کورٹ میں جو ہوا آج ہائیکورٹ میں بھی وہی ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔

رانا ثنا اللہ نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ نے عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا تو اس پر عمل کریں گے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوا عمران خان کی ایما پر ہوا ہے یہ تو بہت آسان ہے کہ شہروں میں 200 بندے ٹرین کریں جو ہنگامہ آرائی کریں اور کوئی پوچھنے والا ہی نہ ہو۔

انٹرنیٹ سروس کی بندش کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش 17 مئی تک ہوسکتی ہے مزید دیکھتے ہیں کہ حالات کس طرف جاتے ہیں صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کرینگے۔

انکے مطابق فیصلہ ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ اہم تنصیبات، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp