پاکستانی تھیٹر اور فلم کا بڑا نام اداکار انور علی دنیا سے چل بسے

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار انور علی 71 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے اس کہنہ مشق فنکار کو پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے لاحق تھے اور وہ کئی روز سے زیرِ علاج تھے۔ گزشتہ شب طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں رائیونڈ روڈ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار انور علی کی نمازِ جنازہ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

انور علی کو پاکستان کے تھیٹر اور فلمی تاریخ کے صفِ اول کے مزاحیہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے دلکش انداز اور منفرد طنز و مزاح کے ذریعے مداحوں کو ہمیشہ محظوظ کیا اور لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی۔

ان کے انتقال پر مداحوں سمیت شوبز حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp