سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 38 رنز سے شکست دے دی۔
آج کے میچ میں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کردیں
افغان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، جس میں صدیق اللہ اتل نے 40 گیندوں پر 54 اور ابراہیم زردان نے 40 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ان دونوں کی وکٹیں صغیر خان کے حصے میں آئیں۔ درویش رسول 10، عظمت اللہ عمرزئی 20 اور کریم جنت 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یو اے ای کی بیٹنگ میں ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد ٹیم رنز نہ بنا سکی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے۔ اس طرح افغان ٹیم نے 38 رنز سے فتح حاصل کی۔
واضح رہے کہ شارجہ میں کھیلے جانے والی سیریز کے پہلے 2 میچز میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز اور یو اے ای کو 31 رنز سے ہرایا تھا۔
یو اے ای اسکواڈ
محمد وسیم (کپتان)، محمد زوہیب، آصف خان، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، ایتھن ڈی سوزا، ہرشک کوشک، دھرو پرشار، صغیر خان، حیدر علی، محمد روحد، جنید صدیقی۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے دی
افغانستان اسکواڈ
رحمان اللہ گربز (وکٹ کیپر)، صدیق اللہ اتل، ابراہیم زردان، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان (کپتان)، محمد نبی، شرف الدین اشرف، مجیب الرحمٰن، فضل حق فاروقی۔














