کیا نمک کم کھانا بھی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے؟

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سالہا سال سے ڈاکٹروں اور ماہرینِ صحت کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاتا رہا ہے کہ زیادہ نمک کھانا انسانی صحت خصوصاً دل اور بلڈ پریشر کے لیے خطرناک ہے۔ لیکن حالیہ سائنسی تحقیقات میں ایک نیا نقطۂ نظر سامنے آیا ہے کہ انتہائی کم نمک کھانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلسمی جاپانی چمچ کھانوں میں نمک کا ذائقہ کیسے بڑھاتا ہے؟

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے نمک کے استعمال میں اعتدال ضروری ہے، نہ بہت زیادہ اور نہ بہت کم۔

زیادہ نمک: بلڈ پریشر، فالج اور امراض قلب کا خطرہ

عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیادہ نمک کھانے سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے جو دنیا بھر میں فالج اور دل کے امراض کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

کتنا نمک کھانا چاہیے؟

ایک تخمینے کے مطابق سالانہ تقریباً 18 لاکھ 90 ہزار اموات زیادہ نمک کے استعمال سے جڑی ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان کے معدنی نمک کی برآمد کے لیے راستے ہموار، مگر کیسے؟

ڈبلیو ایچ او روزانہ زیادہ سے زیادہ 5 گرام نمک (تقریباً ایک چائے کا چمچ) کی سفارش کرتا ہے لیکن دنیا بھر میں اوسط کھپت 10 گرام سے تجاوز کر چکی ہے۔ برطانیہ میں یہ مقدار 8.4 گرام جبکہ امریکا میں 8.5 گرام ہے۔

لیکن کیا بہت کم نمک کھانا بھی خطرناک ہے؟

حالیہ مطالعات نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ انتہائی کم نمک استعمال کرنے والوں میں بھی دل کی بیماریاں اور فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 5.6 گرام سے کم یا 12.5 گرام سے زیادہ نمک کھانے والے افراد میں دل کے مسائل اور اموات کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ روزانہ 7.5 سے 12.5 گرام تک نمک کا استعمال ایک محفوظ حد قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین کے متضاد خیالات

کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی میں نیوٹریشنل ایپیڈیمولوجی کے ماہر پروفیسر اینڈریو مینٹے کا کہنا ہے کہ نمک کی زیادتی سے بچنا ضروری ہے لیکن نمک کی بہت کم مقدار بھی فائدے کی بجائے نقصان پہنچا سکتی ہے لہٰذا0 اعتدال ہی بہتر راستہ ہے۔

تاہم کچھ ماہرین جیسے کہ پروفیسر فرانچیسکو کاپوچیو ان نتائج پر سوال اٹھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کا مزیدار روایتی نمکین گوشت کیسے تیار ہوتا ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ کم نمک والی غذا سے بلڈ پریشر ہر صورت میں کم ہوتا ہے اور زیادہ تر حالیہ مطالعات میں ناقص ڈیٹا یا پہلے سے بیمار افراد شامل کیے گئے ہیں جس سے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں۔

ہر فرد پر اثر مختلف: ایک ہی نسخہ سب کے لیے نہیں؟

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر شخص کی نمک کے لیے حساسیت مختلف ہوتی ہے۔ عمر، جسمانی وزن، نسل، طرز زندگی اور خاندانی تاریخ جیسے عوامل یہ طے کرتے ہیں کہ نمک آپ کے بلڈ پریشر کو کس حد تک متاثر کرے گا۔

نمک کہاں چھپا ہوتا ہے؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم میں سے زیادہ تر افراد صرف وہی نمک گنتے ہیں جو ہم خود کھانے میں ڈالتے ہیں حالانکہ روزمرہ غذا میں تقریباً 75 فیصد نمک پراسیسڈ فوڈز میں چھپا ہوتا ہے جیسے کہ روٹی، چٹنی، نمکو، سوپ اور فاسٹ فوڈ۔

غذا کے لیبلز پر اکثر ’سوڈیم‘ لکھا ہوتا ہے جو براہِ راست نمک نہیں ہوتا اور اسی وجہ سے عام صارفین کو درست معلومات حاصل نہیں ہو پاتیں۔

حل کیا ہے؟

برطانوی نیوٹریشن فاؤنڈیشن کی سائنسی ڈائریکٹر سارا اسٹینر کا کہنا ہے کہ سب سے مؤثر حکمت عملی یہ ہے کہ پوری فوڈ انڈسٹری میں نمک کی مقدار کو کم کیا جائے کیونکہ بہت سے لوگ اپنی مرضی سے نمک گھٹانے پر توجہ نہیں دیتے۔

کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھل، سبزیاں اور پوٹاشیئم سے بھرپور غذا نمک کے منفی اثرات کو کچھ حد تک متوازن کر سکتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ نمک چھوڑیں نہیں لیکن سمجھ کر کھائیں۔ سائنسی اتفاق رائے یہی ہے کہ زیادہ نمک یقینی طور پر نقصان دہ ہے لیکن انتہائی کم نمک بھی خطرے سے خالی نہیں۔ لہٰذا نمک کا استعمال اعتدال میں رہ کر کری، پراسیسڈ اور پیکڈ کھانوں سے گریز کریں، خوراک کے لیبلز کو غور سے پڑھیں اور متوازن غذا اور طرز زندگی اپنائیں۔

یہ بھی پڑھیے: نمک کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کے لیے کتنا نقصان دہ ہے؟

الغرض نئی تحقیق کو بھی ایک حد تک سندیدہ لینا چاہیے اور سچ جاننے کی کوشش ضرور کرتی رہنی چاہیے لیکن نمک کا استعمال ہمیشہ ’ایک چٹکی سمجھداری کے ساتھ‘ کیا جائے تو بہتر ہے۔ مزید برآں وی نیوز نے یہ خبر آپ کی معلومات کے لیے شائع کی ہے اور اس کو طبی لحاظ سے کوئی حتمی لائحہ عمل نہ سمجھتے ہوئے اپنے معالج سے مشورہ کرنا ہی بہتر طریقہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا