برڈ فلو کا خطرہ: دنیا میں پہلی بار نایاب جنگلی جانوروں کی ویکسینیشن کا آغاز

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ میں نایاب پرندوں کو خطرناک برڈ فلو سے بچانے کے لیے دنیا کا پہلا ویکسینیشن پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کو خدشہ ہے کہ بہار کے موسمی ہجرتی پرندوں کے ساتھ یہ وائرس ملک میں داخل ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں خصوصاً ان پرندوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جن کی تعداد سو سے بھی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان

گزشتہ 2 سال سے عالمی سطح پر ایچ 5 این ون برڈ فلو نے لاکھوں پرندوں کو ہلاک کیا ہے اور اب یہ وائرس انٹارکٹیکا تک پھیل چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نے اس خطرے کے پیشِ نظر پانچ نایاب ترین پرندوں کی اقسام پر ویکسینیشن آزمائش کی۔ سائنس دانوں نے ان پرندوں کو ایچ فائیو این تھری پولٹری ویکسین کی 2 خوراکیں دیں اور نتائج میں 4 اقسام میں مضبوط اینٹی باڈی ریسپانس دیکھا گیا جو کم از کم 6 ماہ تک برقرار رہا۔

محکمہ تحفظِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین ان پرندوں کے بنیادی افزائشی مراکز اور ان نسلوں کو بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے جو خطرے کے دہانے پر ہیں۔ تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ جنگلی پرندوں کو بڑے پیمانے پر ٹیکے لگانا مشکل ہے اور اس کے لیے محتاط منصوبہ بندی ضروری ہے۔

آسٹریلیا نے بھی خطرے کے پیش نظر 100 ملین آسٹریلوی ڈالر مختص کیے ہیں تاکہ نایاب پرندوں اور جانوروں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس کسی بھی وقت آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ پہنچ سکتا ہے کیونکہ اب یہ ہمارے خطے کے گرد موجود ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق ویکسینیشن مکمل حل نہیں مگر یہ نایاب پرندوں کو بچانے کی ایک بڑی امید ہے خاص طور پر اُن نسلوں کے لیے جن کی بقا اب صرف انسانی کوششوں پر منحصر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟