پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ٹی وی) نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان ( عرف رضی دادا) کو معطل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک چلانا سیاستدانوں کا کام ہے فوجی بھائیوں کا نہیں، سینیئر صحافی رضوان الرحمان رضی
پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی گروہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
پی ٹی وی نے سینئر صحافی و اینکرپرسن رضوان رضی دادا کو تاحکم ثانی معطل کردیا اور پی ٹی وی کی اسکرین پر بین کردیا۔
انہوں نے اپنے ایک ویلاگ میں ایک طبقے کی دل آزاری کی تھی جس کا لیٹر میں حوالہ دیا گیا ہے pic.twitter.com/2aJnlRGCGR— 𝐌𝐮𝐛𝐚𝐬𝐡𝐞𝐫 (@Moubasherhassan) September 2, 2025
خط میں کہا گیا کہ یہ رویہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے منافی ہے، لہٰذا انہیں معطل کیا جارہا ہے اور آئندہ احکامات تک پی ٹی وی اسکرین پر ان کی شرکت ممنوع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ماہانہ لائسنس فیس ختم! کیا پی ٹی وی بند ہونے والا ہے؟
یہ فیصلہ ڈپٹی کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ پرسنل-II محمد ابراہیم کی جانب سے جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہرضوان الرحمان نے اپنے ایک ولاگ میں ملک میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کچھ نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے، وہ پی ٹی وی کے پروگرام سیاست ٹونائٹ میں بطور تجزیہ کار شریک ہوتے تھے۔