سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔
آج کا میچ شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز اسکور کیے۔
شارجہ :سہ ملکی سیریز کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو باآسانی 18 رنز سے شکست دے دی 170 رنز ہدف کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 151 رنز بناسکی ۔#PAKvsAFG #PakistanCricket #afghanistancricket #Afghanistan pic.twitter.com/WG7ZDoN7dZ
— Adnan Khan (@AdnanJrnlst) September 2, 2025
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز صرف 8 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہوگئے۔ تاہم صدیق اللہ اتل اور ابراہیم زدران نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا۔ صدیق اللہ اتل نے 45 گیندوں پر 64 رنز بنائے جبکہ ابراہیم زدران نے 45 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں عزمت اللہ عمرزئی 4، محمد نبی 6 اور کپتان راشد خان نے ناقابلِ شکست 8 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ کریم جنت بھی 8 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی، اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین لوٹتا رہا اور یوں۔ اور یوں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ فخر زمان 25، سلمان علی آغا 20، صاحبزادہ فرحان 18، فہیم اشرف 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی طرف سے محمد نواز 12، حسن نواز 9، محمد حارث ایک جبکہ صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ اور سفیان مقیم 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کردیں
افغانستان کی جانب سے محمد نبی، نور احمد، فضل حق فاروقی اور راشد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔