سعودی عرب نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور ہے۔
منگل کے روز سعودی کابینہ کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال اور علاقائی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دیا، اجلاس کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کیخلاف ڈٹ گیا
سعودی کابینہ نے کہا کہ مملکت غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے، امدادی سامان کی فراہمی اور 2 ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔
وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے سعودی پریس ایجنسی کو بتایا کہ اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا پیغام اور فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ سے ملاقات بھی زیر بحث آئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے حوالے سے او آئی سی اجلاس میں سعودی عرب کا کردار لائق تحسین ہے: فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید
کابینہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سعودی عرب اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کی توثیق کی۔ اس بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی، 2 ریاستی حل کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی مذمت اور مشرق وسطیٰ میں منصفانہ، پُرامن اور جامع حل کے عزم کو دہرایا گیا۔