وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کر اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، سلمان رفیق کی علما وفد کو یقین دہانی
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 ستمبر 2025 (بروز ہفتہ) کو عید میلاد النبی ﷺ (12 ربیع الاول 1447 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
عید میلاد النبی کے موقع پر ملک بھر میں 6 ستمبر بروز ہفتہ عام تعطیل ہو گی، وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا pic.twitter.com/o2FzvpzS9q
— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) September 2, 2025
یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی
واضح رہے کہ اس باروزارت مذہبی امور کے زیراہتمام نبی کریم ﷺ کے 1500 ویں ولادتِ باسعادت کی خوشی میں عشرہ رحمت للعالمین مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی
کچھ روز قبل وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا تھا کہ عشرہ رحمت للعالمین ﷺ کا سب سے نمایاں پروگرام اسلام آباد میں ہونے والی 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس ہے، جس میں علما، اسکالرز، حکومتی شخصیات، سفارت کار اور دنیا بھر سے مہمان شریک ہوں گے۔ اس سال کانفرنس کا مرکزی موضوع ہے،’سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں، سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں‘۔