چین کے ایک ذہین طوطے نے رنگ پہچاننے میں ایسی مہارت دکھائی کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
The fastest time for a parrot to identify 10 colors is 33.50 seconds, according to Guinness World Records. 🦜 pic.twitter.com/OfIkdhVYE4
— Trump Girl (@TrumpGirlLove) September 1, 2025
چن فینگ کے پالتو طوطے ’شیاوگوی‘ نے صرف 33.5 سیکنڈز میں دس مختلف رنگوں کی پہچان کر کے سب کو حیران کر دیا۔
طوطے نے رنگین گیندوں کو اٹھا کر بالکل درست رنگ کے ڈبوں میں ڈال دیا اور دنیا کا سب سے تیز رفتار رنگ پہچاننے والا طوطا قرار پایا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شیاوگوی سے ایک بار غلطی ہوئی، اس نے گہری گلابی گیند کو ہلکی گلابی کے ڈبے میں ڈال دیا، مگر فوراً اپنی غلطی درست کر لی اور ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
چن فینگ کے مطابق انہوں نے شیاوگوی کو 2020 میں تب اپنایا جب وہ ابھی بچہ تھا۔
طوطے کو رنگین گیندوں سے کھیلنے کا شوق تھا، اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے فینگ نے اسے مختلف رنگوں کو پہچاننے اور ترتیب دینے کی تربیت دینا شروع کی۔
شیاوگوی کی یہ کارکردگی نہ صرف اس کے مالک کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ دنیا بھر میں جانوروں کی ذہانت کی ایک شاندار مثال بھی ہے۔