اپنی شادی پر سلمان خان سے یہ توقع نہ تھی، اداکارہ بھاگیاشری کا انکشاف

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ بھاگیاشری نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی خصوصی وابستگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ہمالیہ داسانی سے شادی کی تو اس جذباتی لمحے میں سلمان خان نے ان کا ساتھ دیا۔

بھاگیاشری نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کے خاندان کی طرف سے کوئی موجود نہیں تھا، صرف اداکار سلمان خان ساتھ کھڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد اور والدہ کی ویڈیو کیوں دھوم مچا رہی ہے؟

’وہ آخری شخص تھے جو شادی کے بعد وہاں سے رخصت ہوئے۔ یہ میرے لیے بہت خوشگوار اور غیر متوقع لمحہ تھا، سلمان شرارتی ضرور تھے لیکن بہت ہی پیارے انسان بھی تھے۔‘

بھاگیاشری کے مطابق سلمان خان ہمیشہ ان کے لیے ایک محافظ کی طرح رہے۔ ’میرے لیے سلمان ہمیشہ وہ شخصیت رہے جو میرا ساتھ دیتے تھے، وہ بہت حفاظتی مزاج کے تھے۔‘

 

بھاگیاشری کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے جس طرح کی شہرت اور مقبولیت دیکھی ہے، ان کا خیال نہیں کہ آج کے کسی نوجوان اداکار کو اس سطح کی مقبولیت اور جنون حاصل ہو سکے گا۔ ’یہ بالکل ویسا ہی تھا جیسا راجیش کھنہ کے زمانے میں تھا۔‘

مزید پڑھیں:’میں 3 بڑی بیماریوں سے لڑ رہا ہوں‘، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے انکشافات

یاد رہے کہ والدین کی جانب سے شادی کی مخالفت پر بھاگیاشری  نے ہمالیہ داسانی کے ساتھ گھر سے بھاگ کرشادی کی، تقریب سادہ اور محدود تھی لیکن اس میں سلمان خان کی موجودگی ان کے لیے سہارا بنی۔

شادی کے بعد بھاگیاشری  نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور گھریلو زندگی پر توجہ دی۔ ان کے دو بچے، ابھیمنیو اور اوانتیکا، اب فلمی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں۔

اداکارہ ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ وہ ریتیش دیشمکھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’راجا شیواجی‘ میں جلوہ گر ہوں گی، جس میں سنجے دت، جنیلیا دیشمکھ، ابھیشیک بچن اورفردین خان بھی شامل ہیں۔ یہ فلم یکم مئی 2026 کو ریلیز ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل