’میں 3 بڑی بیماریوں سے لڑ رہا ہوں‘، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے انکشافات

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان حال ہی میں دی گریٹ انڈین کپل شو کے نئے سیزن کے پہلے مہمان کے طور پر اسکرین پر واپس آئے۔ اگرچہ ان کی صحت سے متعلق حالیہ افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم شو میں شرکت کے دوران وہ جسمانی طور پر توانا نظر آئے۔ اس کے باوجود، انہوں نے میزبان کپل شرما سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ متعدد سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے پروگرام میں مزید بتایا کہ وہ برین انیورزم، اے وی اسی طرح اے وی مالفارمیشن اور ٹریجیمینل نیورالجیا جیسے بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔

سلمان خان نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ شادی کے بعد اگر شریک حیات آدھی دولت لے جائے تو اُن کی عمر میں دوبارہ زندگی ازسرِنو شروع کرنا ممکن نہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو بڑھاتے ہوئے کہ کہ ایک طرف زندگی میں یہ مسائل ہیں اور دوسری طرف اگر کسی دن بیوی کا موڈ خراب ہوگیا تو آدھا مال لے کر چلی جائے گی۔ اگر یہ سب جوانی میں ہوتا تو ٹھیک تھا، دوبارہ کما لیتے مگر اب دوبارہ سے سب کچھ شروع کرنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی وضع قطع میں تبدیلی، مداح حیران رہ گئے

واضح رہے کہ سلمان خان نے پہلی بار 2017 میں دبئی میں فلم ٹیوب لائٹ کی تشہیر کے دوران اپنی بیماری ٹریجیمینل نیورالجیا کا انکشاف کیا تھا۔ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ مرض ہے جو چہرے کی نس کو متاثر کرتا ہے اور عام سرگرمیوں جیسے دانت صاف کرنا یا چبانا شدید درد کا باعث بن سکتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے خودکشی کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔

حالیہ شو کے دوران سلمان نے مزید بتایا کہ انہیں برین انیورزم اور اے وی مالفارمیشن جیسی پیچیدہ طبّی بیماریاں بھی لاحق ہیں۔ برین انیورزم ایک دماغی شریان کی کمزور دیوار پر بننے والا اُبھار ہوتا ہے جو پھٹنے کی صورت میں جان لیوا فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

ان تمام چیلنجز کے باوجود سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل کام کر رہے ہیں اور زندگی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، جو ان کے جذبے اور عزم کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟