سپریم کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران ڈرامائی صورتِ حال پیدا ہوگئی جب ملزم فیاض عرف بھولا نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد انکاؤنٹر کے خدشے کے باعث کمرۂ عدالت میں ہی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو گرفتاری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک
ملزم کے وکیل مظہر اقبال سدھو نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو خطرہ ہے کہ پنجاب میں سی سی ڈی کے ہاتھوں انکاؤنٹر کر دیا جائے گا۔ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں روزانہ اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور لوگوں کو مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع وکیل نے نشاندہی کی کہ ایک شخص کو جیل سے نکال کر اس کا بھی انکاؤنٹر کر دیا گیا تھا”، وکیل نے نشاندہی کی۔
پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ اے این ایف ایک ذمہ دار فورس ہے اور کسی بھی غیرقانونی اقدام کا حصہ نہیں بنتی۔

تاہم جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے پاس سے 10 کلو منشیات اور ایک ڈرون بھی برآمد ہوا ہے۔
سماعت کے دوران ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی پولیس مقابلہ: فیصل آباد پولیس کے 3 اہلکاروں کو سزائے موت کا حکم
عدالت نے نہ صرف درخواست مسترد کی بلکہ ملزم کی گرفتاری کو سپریم کورٹ کے آرڈر کا حصہ بھی بنا دیا۔
یاد رہے کہ ملزم کے خلاف اگست 2023 میں لاہور میں دس کلو منشیات سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔














