کوئٹہ دھماکا: امن و امان صوبائی معاملہ تاہم ضرورت پڑی وفاق مدد فراہم کرے گا، گورنر بلوچستان

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے گزشتہ دن کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی زخمی ہوئے تھے۔

گورنر بلوچستان نے صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور حکومت قاتلوں کو سخت سزا دے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، وزیراعلیٰ کا ضرورت پڑنے پر ایئر سروس مہیا کرنے کا اعلان

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ امن و امان صوبائی معاملہ ہے تاہم جہاں ضرورت پڑی وفاق مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے صوبائی وزیر صحت اور ڈاکٹروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدید زخمیوں کو ضرورت پڑنے پر کراچی منتقل کیا جائے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بتایا کہ دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 افراد سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت طبی امداد کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں بچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: اکوڑہ خٹک کے بعد کوئٹہ اور کوہاٹ میں دھماکے، متعدد زخمی

بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خودکش حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی سخت ہونے کی وجہ سے اللہ نے بڑے سانحے سے بچا لیا۔ پورے صوبے میں دھمکیوں کی اطلاعات موجود تھیں اور ضلعی انتظامیہ نے پارٹی عہدیداروں کو اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی ادارے قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور عوام کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، ہر 6 مہینے بعد نئے کھلاڑی شامل کرنا بھی ممکن نہیں، سلیکشن کمیٹی

امریکی سفارتخانے کا 20 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے