سپریم کورٹ کا نیا عدالتی سال 26-2025 آٹھ ستمبر سے باضابطہ طور پر شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے افتتاحی کانفرنس کے دعوت نامے جاری کر دیے ہیں۔
دعوت ناموں کے مطابق افتتاحی کانفرنس سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں 8 ستمبر کو صبح ساڑھے 9 بجے منعقد ہوگی، جس میں عدالتی اصلاحات کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اس موقع پر آئندہ عدالتی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بار کی عدالتی اصلاحات کے لیے تجاویز کیا ہیں؟
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر سپریم کورٹ کے احاطے میں قائم کیے گئے ون اسٹاپ پبلک فسیلیٹیشن سینٹر کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔














