جیمینی دستاویزات پڑھ کر صارفین کو سنائے گی، گوگل ڈاکس کا اہم فیچر متعارف

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اپنی ڈاکس ایپلی کیشن میں نیا فیچر شامل کردیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی تحریروں کو جیمینی کی مدد سے سن سکتے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو اپنی تحریر کو سن کر غلطیاں تلاش کرنا چاہتے ہیں یا مطالعہ کے دوران معلومات کو بہتر طور پر جذب کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈاکس نے دستاویزات کو آڈیو میں سننے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

گوگل ڈاکس کے ورژن 1.25.341 میں نیا کوڈ شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت اینڈرائیڈ پر بھی ویب کی طرح دستاویز کو سننے کا فیچر موجود ہوگا۔ اب ایڈٹ آئیکن کے اوپر ایک پلے بٹن نظر آئے گا، جو متن کو جیمینی کے ذریعے آواز میں بدل دے گا۔

ویب پر جیمینی مختلف آوازوں کے اسٹائل فراہم کرتا ہے جیسے ’ایجوکیٹر‘ اور ’نیریٹر‘، تاہم یہ فی الحال اینڈرائیڈ پر دستیاب نہیں۔ اس وقت صارفین رفتار، آواز بدلنے یا آڈیو چِپس شامل کرنے کے آپشنز استعمال نہیں کرسکتے، لیکن کمپنی مستقبل کی اپ ڈیٹس میں ان سہولیات کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے جی میل اور دیگر سروسز کے لیے اے آئی ماڈل متعارف کروا دیا

یہ نئی سہولت فی الحال صرف گوگل ورک اسپیس صارفین اور جیمینی اے آئی پرو یا الٹرا پلان کے سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے اور اسے صرف ویب ورژن پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل