وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گھر میں انہیں پیار سے ’گڑیا‘ کہہ کر پکارا جاتا ہے۔
فاطمہ آپ کو ایک بات بتاؤں میرے گھر میں مجھے سارے گُڑیا کہہ کر بلاتے ہیں، میں بھی گُڑیا ہوں ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ننھے بچوں سے مکالمہ pic.twitter.com/aBFAWtrGo0
— WE News (@WENewsPk) September 3, 2025
مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔
اس موقع پر انہوں نے ایک بچی کی تقریر کو سراہتے ہوئے اس کا نام دریافت کیا۔ بچی نے بتایا کہ اس کا نام ’گڑیا فاطمہ‘ ہے، جس پر مریم نواز نے مسکراتے ہوئے کہا کہ گھر میں بھی مجھے ’گڑیا‘ کہہ کر بلایا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں سے ان کے مضامین اور پڑھائی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔