افغانستان میں زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے بے سروسامانی میں رات گزارنے پر مجبور

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقی افغانستان میں ہولناک زلزلے کے بعد ہزاروں خاندان بے گھر اور خوفزدہ کھلے آسمان تلے شب و روز گزارنے پر مجبور ہیں۔ لوگ تباہ حال یا جزوی طور پر متاثرہ گھروں میں واپس جانے سے ڈر رہے ہیں کیونکہ مسلسل جھٹکوں نے عمارتوں کے گرنے کا خدشہ بڑھا دیا ہے۔

اتوار کو آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے نے سرحدی پہاڑی علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ ہلاکتوں کی تعداد 1,400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ سینکڑوں جھٹکوں اور 6 آفٹر شاکس نے مزید خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ بعض دیہات مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں جہاں اب بھی لوگ دبے ہوئے ہیں۔

امدادی رسائی میں مشکلات

صوبہ کنڑ کے دور دراز علاقے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تاحال کٹے ہوئے ہیں جس سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ اقوام متحدہ نے 14 ہزار خیمے تقسیم کے لیے تیار رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے پاس بھی سیکڑوں خیمے موجود ہیں، مگر دشوار گزار راستوں کی وجہ سے متاثرین تک پہنچانا ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: افغان زلزلہ متاثرین کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کرکے علاج کی سہولت دی جائے: کے پی اسمبلی کی قرارداد

متاثرین کی دہائی

زلزلے سے زخمی ہونے والی ایک خاتون سورت نے کہا کہ ہماری کوئی جگہ نہیں بچی، میرے بچوں کو پناہ دیں، ہمیں مدد دیں۔ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ملبے سے زندہ نکالی گئیں لیکن گاؤں واپس پہنچنے پر انہیں صرف ویرانی ملی۔

ننگرہار صوبے کے دارالحکومت جلال آباد میں بھی خوف کی فضا برقرار ہے۔ 42 سالہ ڈاکٹر فرشتہ کا کہنا تھا کہ ہر وقت لگتا ہے زمین ہل رہی ہے، ہم گھر کے بجائے باغ میں سوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کنڑ سمیت مشرقی افغانستان میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتیں 500 سے تجاوز کرگئیں

انسانی بحران میں اضافہ

عالمی ادارہ خوراک (WFP) کے مطابق یہ زلزلہ ایسے وقت آیا ہے جب لاکھوں افغان پہلے ہی غذائی قلت اور بچوں کی شدید کمزوری سے دوچار ہیں۔ ادارے نے اسے “انتہائی سفاک صورتحال” قرار دیا ہے۔

افغانستان حالیہ برسوں میں کئی مہلک زلزلے جھیل چکا ہے۔ 2023 میں مغربی ہرات میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس نے پورے دیہات تباہ کر دیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان