پارک ویو سٹی کا متاثرہ مکینوں کے بجلی اور مینٹیننس چارجز معاف کرنے کا اعلان

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی نے اپنے مکینوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور پانی کے متاثرہ گھروں کے مکینوں سے بجلی کے بل اور ماہانہ مینٹیننس چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔

انتظامیہ پارک ویو سٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ مکین جن کے گھروں کو پانی لگنے سے نقصان پہنچا ہے، ان کے لیے یہ رعایت فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

نوٹس کے مطابق ان مکینوں کو بجلی کے بل اور مینٹیننس چارجز (Maintenance Charges) خود برداشت نہیں کرنا پڑیں گے بلکہ سوسائٹی انتظامیہ اس بوجھ کو اٹھائے گی۔

پارک ویو سٹی انتظامہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کا عکس

پارک ویو سٹی کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مکینوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کو یقین دلاتی ہے کہ تمام مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ مکینوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے ساتھ ہر سطح پر کھڑا رہا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں حالیہ بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز زیرِ آب آگئی تھیں۔

اس صورتحال میں مکینوں کو بجلی، پانی اور روزمرہ سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے میں پارک ویو سٹی کا یہ اقدام مکینوں کے لیے ریلیف اور اطمینان کا باعث بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp