خیبرپختونخوا میں رواں برس کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 138 عام شہری شہید ہوگئے۔
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 351 ملزمان نامزد، 32 ہلاک جبکہ 5 گرفتار ہوئے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کلاؤڈ برسٹ: 411 جاں بحق، 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے، علی امین گنڈا پور
رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں 138 عام شہری شہید، 352 زخمی ہوئے، رواں سال صوبہ بھر میں 79 پولیس اہلکار شہید جبکہ 130 زخمی ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ دہشتگردی کے 129 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 17 عام شہری شہید، 51 زخمی ہوئے، دہشت گروں سے لڑتے ہوئے 13 پولیس اہلکار شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: مایوس کن میٹرک نتائج: خیبرپختونخوا حکومت نے طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا
گزشتہ ماہ دہشتگردی کے سب سے زیادہ 42 واقعات میں 186 ملزمان نامزد ہوئے جبکہ مقابلوں میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ بنوں میں سب سے زیادہ 42، شمالی وزیرستان میں 15، جنوبی وزیرستان میں 14، دیر میں 11، ڈی آئی خان اور کرم میں 8،8 واقعات رونما ہوئے ہیں۔














