اوپن اے آئی نے فری یوزرز کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا ’پروجیکٹس‘ فیچر متعارف کرا دیا

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کے فری یوزرز کے لیے بھی پروجیکٹس فیچر دستیاب کردیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اپنی فائلز، نوٹس اور گفتگو کو ایک جگہ منظم کرنے میں مدد دے گا اور کام کو زیادہ منظم، مؤثر اور ذاتی نوعیت کا بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی سروس دنیا بھر میں متاثر

اس سے پہلے پروجیکٹس کا فیچر صرف پلس، پرو، بزنس اور انٹرپرائز یوزرز کے لیے مخصوص تھا، لیکن اب یہ سہولت فری یوزرز کے لیے بھی کھول دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

نئی سہولیات کی تفصیل

چیٹ جی پی ٹی نے اپ ڈیٹ میں چند نمایاں فیچرز بھی شامل کیے ہیں جو ذیل میں ہیں۔

بڑی فائل اپ لوڈنگ کی سہولت

فری یوزرز فی پروجیکٹ 5 فائلز اپ لوڈ کرسکیں گے، جبکہ پلس یوزرز کے لیے یہ حد 25 اور پرو، بزنس اور انٹرپرائز یوزرز کے لیے 40 فائلز مقرر کی گئی ہے۔

کسٹمائزیشن

پروجیکٹس میں کلر اور آئیکون سلیکشن کا آپشن دیا گیا ہے تاکہ یوزرز اپنی ورک اسپیس کو زیادہ ذاتی اور منظم انداز میں ڈیزائن کر سکیں۔

پروجیکٹ لیول میموری کنٹرولز

صارفین اب ہر پروجیکٹ کے لیے الگ الگ میموری سیٹنگز ایڈجسٹ کر سکیں گے، جس سے سیاق و سباق زیادہ بہتر اور مخصوص انداز میں استعمال ہو سکے گا۔

دستیابی

کمپنی کے مطابق یہ فیچرز فی الحال ویب اور اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے لانچ کر دیے گئے ہیں، جبکہ iOS صارفین کو آئندہ چند دنوں میں یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کو مؤثر مواد کے لیے انسانوں کی ضرورت پڑگئی

چیٹ جی پی ٹی کا کہنا ہے کہ پروجیکٹس فیچر صارفین کے لیے کئی موضوعات اور کاموں کو الگ الگ ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ فیچر ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو تحقیق، تعلیم، بزنس یا کریئیٹو کاموں کے دوران مختلف فائلز اور گفتگو کو ایک ہی جگہ محفوظ اور منظم رکھنا چاہتے ہیں۔

صارفین کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیچر انہیں زیادہ پروڈکٹیو اور مؤثر بنائے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ