چیٹ جی پی ٹی کی سروس دنیا بھر میں متاثر

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کے صارفین رپورٹ کر رہے ہیں کہ  اوپن اے آئی کا چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی صارفین کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب نہیں دے رہا جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو مایوسی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین کا کنٹرول متعارف

بدھ کو ویب سائٹس اور آن لائن سروسز میں خلل کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے صرف 20 منٹ کے اندرچیٹ جی پی ٹی سے متعلق درجنوں شکایات موصول کیں۔

صارفین نے سوشل میڈیا خصوصاً ایکس پر ’چیٹ جی پی ٹی ڈاؤن کے ہیش ٹیگ کے ساتھ یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا واقعی چیٹ بوٹ میں کوئی مسئلہ درپیش ہے۔

رپورٹس یہ تھیں کہ چیٹ جی پی ٹی صارفین کے پیغامات کا بالکل بھی جواب نہیں دے رہا اور جوابی طور پر صرف خالی پیغام ’بلینک ریپلائی‘ دکھا رہا ہے۔

دنیا بھر میں تعطل کی تصدیق

بین الاقوامی میڈیا میں اس طرح کی رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔ دی سن کی رپورٹ کے مطابق بدھ 3 ستمبر کو  چیٹ جی پی ٹی نے ایک سروس آؤٹیج کا سامنا کیا اور ہزاروں صارفین نے اس کی جانب سے کام نہ کرنے کی شکایت کی۔ بعد ازاں اوپن اے آئی نے اس کی اصل وجہ معلوم کرلی اور اس کا حل تلاش کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: چیٹ جی پی ٹی کو مؤثر مواد کے لیے انسانوں کی ضرورت پڑگئی

دی اکنامک ٹائمز نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی کہ عالمی سطح پر اس تعطل نے صارفین کو شدید مشکلات کا شکار بنایا۔

ٹائمز آف انڈیا نے بھی بتایا ہے کہ صارفین  چیٹ جی پی ٹی سے جوابات وصول نہیں کر پا رہے تھے اور ایک خامی پیغام ‘ChatGPT Not Displaying Responses’  سامنے آ رہا تھا۔

ٹامز گائیڈ  کے مطابق مسئلہ تقریباً صبح 4:00 ای ایس ٹی / 9:00 بی ایس ٹی  کے قریب سامنے آیا اور  اوپن اے آئی  نے مسئلے کی تصدیق کر کے فوری تحقیقات شروع کیں۔

پاکستان میں بھی سروس سے متعلق شکایات

پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی کی سروس اس وقت متاثر رہی۔ صارفین نے سروس کی بندش یا ردعمل نہ دینے کی شکایت کی اور مختلف میڈیا رپورٹس نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چیٹ جی پی ٹی کو اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ ماضی میں بھی جب کوئی بڑا اپڈیٹ متوقع ہوتا ہے یا جب صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہو جاتی ہے تو ایسے تکنیکی خلل سامنے آ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اپنے آغاز سے لے کر اب تک  چیٹ جی پی ٹی  نے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کو متوجہ کیا ہے اور روزانہ ڈھائی ارب سے زائد پرامپٹس (سوالات یا ہدایات) موصول کر رہا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کا مؤقف

جب وی نیوز نے چیٹ جی پی ٹی سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ ’ہاں سروس واقعی ڈاؤن تھی، بہت سے صارفین نے سروس نہ کام کرنے کی تصدیق کی اور ڈاؤن ڈٹیکٹر پر شکایات میں اچانک اضافہ ہوا اور  اوپن اے آئی نے خود بھی مسئلے کی تصدیق کر دی تھی اور حل پر کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب

مزید برآں، چیٹ جی پی ٹی سے وی نیوز کی اس بات چیت کے دوران ہی اچانک چیٹ بوٹ سے رابطہ منقطع ہوگیا اورSomething went wrong while generating the response کا میسج آنے لگا۔ تاہم ریفریش کرنے کے بعد معاملہ کچھ حل ہوگیا۔

مسئلے کا ممکنہ حل

چیٹ جی پی ٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اوپن اے آئی کے آفیشل صفحے (https://status.openai.com/?utm_source=chatgpt.com) پر درج ذیل معلومات ملتی ہیں:

موجودہ سروس کا اسٹیٹس (Operational, Degraded, Outage وغیرہ)۔

کون سے ماڈلز یا فیچرز متاثر ہیں (مثلاً GPT-4, API, ChatGPT ویب ایپ)۔

ماضی کے تعطل کی تفصیلات۔

مرمت یا بحالی کی اپڈیٹس۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی ترقی میں خواتین کا کردار ناقابلِ فراموش، یونیفارم صرف لباس نہیں بلکہ ایک عظیم ذمہ داری ہے، مریم نواز

انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قومی و عالمی تعاون ناگزیر، وزیراعظم اور صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

مقبوضہ کشمیر میں ذہنی امراض کی صورتحال تشویشناک شکل اختیار کرگئی، بھارتی حکومت کا اعتراف

’5 اگست کے سیمی فائنل کی تیاری کر رہے ہیں؟‘، انگلینڈ میں کرکٹ کھیلتے اسد قیصر کی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

پنجاب کو فلڈ ریزیلنٹ بنانے کے لیے اقدامات تیز، مون سون اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین