سام سنگ نے جدید اے آئی فیچرز سے مزین گلیکسی ایس 25 ایف ای متعارف کرا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے طلبہ کے لیے بہترین پروڈکٹیویٹی ڈیوائس گلیکسی ٹیب ایس 10 لائٹ لانچ کردیا
سام سنگ نے برلن میں منعقدہ سام سنگ گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ 2025 میں اپنے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 25 فین ایڈیشن (ایف ای) کا باضابطہ طور پرمتعارف کروایا،کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ فون فلیگ شپ معیار کے فیچرز کے ساتھ نسبتاً کم قیمت میں دستیاب ہوگا۔
اسکرین اور ڈیزائن
گلیکسی ایس 25 ایف ای میں 6.7 انچ کا بڑا ڈائنامک ایمولیڈ 2 ایکس ایل ٹی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے جو فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن فراہم کرتا ہے۔
بیٹری اور چارجنگ
سام سنگ کا یہ فون 4 ہزار 900 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ آتا ہے جو 45 واٹ فاسٹ چارجنگ اور سپر فاسٹ چارجنگ 2.0 کی بدولت صرف 30 منٹ میں 65 فیصد تک چارج ہوسکتا ہے۔
پروسیسر اور اسٹوریج
یہ ڈیوائس 4 این ایم ایکسینوس 2400 چپ سیٹ سے لیس ہے، جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 512 جی بی تک اسٹوریج کا آپشن دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل سام سنگ کے مقابلے میں جدید ڈیزائن لانے میں پیچھے رہ گیا، مارکیٹ شیئر کھونے کا خطرہ
کیمرا سیٹ اپ
فون کے پچھلے حصے میں 50 میگا پکسل مین کیمرا، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس دیا گیا ہے، جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا موجود ہے۔
اے آئی فیچرز
سام سنگ کے مطابق گلیکسی ایس 25 ایف ای جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز سے مزین ہے جن میں ناو بار، سرکل ٹو سرچ، جیمینائی لائیو اور انسٹنٹ سلو مو شامل ہیں۔
رنگ اور قیمت
یہ اسمارٹ فون 4 رنگوں آئس بلیو، جیٹ بلیک، نیوی اور وائٹ میں دستیاب ہوگی۔ قیمت کا آغاز 875 ڈالر سے ہوگا جبکہ ہائی اینڈ ورژن کی قیمت 1084 ڈالر تک پہنچتی ہے۔












