جرمنی: ’مشن پاکستان‘ اجلاس میں پاک جرمنی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر، چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، نے ہینگن میں ’مشن پاکستان‘ کے پانچویں اجلاس میں شرکت کی اور مقامی قیادت اور کمیونٹی نمائندگان سے اہم ملاقاتیں کیں۔

اجلاس کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور پاکستان کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اجلاس میں ٹیمو شیشانوسکی، سابق رکن جرمن پارلیمنٹ اور ہیگن کے میئر امیدوار تھامس کوہلر، حسنپے کے چیئرمین ہورسٹ وائسوکی، ہیگن شہری پارلیمنٹ کے پارلیمانی سربراہ کلاوس رڈل اور رالف ٹرنگ، گیولسنبرگ کے پارلیمنٹ ارکان سمیت دیگر معزز مہمان موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر پابندیوں کے لیے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا

ڈاکٹر لوہسر نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور انسانی ہمدردی کی صورتحال سے اجلاس میں شرکا کو آگاہ کیا۔ ہیگن قیادت نے پاکستان کی موجودہ مشکلات پر افسوس کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی ہمدردی کا پیغام دیا۔

ہیگن کے کونسلر عرفان مجید ڈیورنہ، ورلڈ اسلامک مشن کے صدر اور حاجی قمر نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر لوہسر نے پاکستان اور جرمنی کے مابین مضبوط تعلقات، یورپی یونین کے ساتھ تعاون، اور جرمنی کی جانب سے پاکستان کو GSP پلس درجہ دینے کے مثبت کردار کو سراہا۔

ڈاکٹر لوہسر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتوں کی سطح پر مزید باہمی دورے تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے جرمنی میں ہونے والے عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کے بھرپور حصہ لینے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر لوہسر نے ہیگن قیادت کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا اور جلد دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔

یہ اجلاس پاکستان اور جرمنی کے مابین تعلقات کو مضبوط کرنے، بحرانی حالات میں حمایت جاری رکھنے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp