بلوچستان: عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے 5 تا 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

جمعرات 4 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے 12 ربیع الاول 1447 ہجری کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی حکومت کے مطابق بروز ہفتہ 6 ستمبر 2025 کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں 5 اور 6 ستمبر (جمعہ اور ہفتہ) کو 2 روزہ تعطیل ہوگی تاکہ شہری عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مذہبی اجتماعات اور تقاریب میں بھرپور شرکت کر سکیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 2 تعطیلات کا اعلان

پنجاب حکومت نے بھی 6 ستمبر بروز ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں 5 اور 6 ستمبر (جمعہ اور ہفتہ) کو تعطیل ہوگی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بھی 6 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔ تاہم ایمرجنسی اور لازمی سروسز سے وابستہ محکمے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر کاروباری سرگرمیاں تعطیلات کے دوران بند رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp