سندھ حکومت کا جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 2 تعطیلات کا اعلان

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری ادارے، دفاتر اور تعلیمی ادارے جمعہ 5 ستمبر اور ہفتہ 6 ستمبر کو بند رہیں گے۔

اعلان کے تحت سندھ بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے دنوں میں عام تعطیل ہوگی تاکہ شہری مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ میلاد منائیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 6 ستمبر کی تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کیا گیا فیصلہ صرف صوبے میں لاگو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp