اسکیٹنگ گرینڈما‘: حوصلہ ہو تو عمر رکاوٹ نہیں بنتی’

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی 45 سالہ حلیمہ بی بی کی کہانی ہمت اور استقلال کی ایک بہترین مثال ہے۔

شوہر کی وفات کے بعد تنہا بچوں کی پرورش اور بیٹی کے کٹھن حالات کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ کپڑوں کی سلائی اور فیشن ڈیزائننگ میں مہارت حاصل کی اور اب وہ اپنا بیوٹی سیلون کامیابی سے چلا رہی ہیں۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے انہوں نے ایک غیر روایتی قدم اٹھایا اور روزانہ اسلام آباد سے بحریہ ٹاؤن تک اسکیٹ بورڈ پر سفر کرنا شروع کردیا۔

مزید پڑھیے: بلوچستان کی باہمت خاتون جنہوں نے اپنی معذوری کو کمزوری نہیں بنایا

لوگوں کے ’دادی گر جاؤ گی‘ جیسے فقروں کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور آج وہ اپنی کہانی سے یہ ثابت کر رہی ہیں کہ اگر حوصلہ اور جذبہ ہو تو عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp