سیلاب کے بعد لائف جیکٹ کی ڈیمانڈ میں اضافہ

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

View this post on Instagram

A post shared by WE News (@wenewspk)

پاکستان میں حالیہ سیلاب نے لائف جیکٹس کی اہمیت کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے۔ راولپنڈی کے بازار میں دکانداروں سے بات کرنے پر پتا چلا کہ نہ صرف لائف جیکٹس کی مانگ بڑھی ہے بلکہ ان کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

دکاندار ملک محمد اصف اور شیراز کے مطابق پہلے یہ جیکٹ تقریباً 1200 روپے میں دستیاب تھی لیکن اب اس کی قیمت 2500 روپے سے 5000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ جیکٹس 80 سے 120 کلوگرام تک وزن برداشت کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے: گلگت بلتستان: داریل میں بدترین سیلاب، درجنوں گھر اور مال مویشی بہہ گئے

ان کا کہنا تھا کہ سیلابی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے ہر گھر میں کم از کم ایک یا 2 لائف جیکٹس کا ہونا ضروری ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ قیمتوں پر کنٹرول رکھے اور مقامی پیداوار کو فروغ دے کیونکہ یہ زیادہ تر چین سے درآمد کی جاتی ہیں۔

خریدار عامر نور عباسی نے بتایا کہ وہ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر یہ جیکٹ خرید رہے ہیں تاکہ گھر کے بزرگ بھی محفوظ رہ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کسی بھی وقت آ سکتا ہے اس لیے یہ حفاظتی اقدام ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: دریائے چناب و ستلج میں بلند ترین سیلاب، لاکھوں افراد متاثر، حکومت کا بڑے ریلیف آپریشن کا دعویٰ

ایک اور خریدار نے کہا کہ یہ ان کی پہلی بار ہے کہ وہ لائف جیکٹ خرید رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی حفاظت کے لیے یہ خرید رہے ہیں تاکہ خدا نخواستہ اگر ہنگامی صورتحال پیدا ہو تو کم از کم لائف جیکٹ سہارا بن سکے اور زندگی بچائی جا سکے۔ تفصیل جانیے سفیر احمد کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp