نئی دوا جس کی ایک ہی خوراک 3 ماہ تک انزائٹی سے محفوظ رکھتی ہے

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ نفسیاتی اثرات رکھنے والی دوا لائسرجک ایسڈ ڈائی ایتھائیل امائیڈ (LSD) کی ممکنہ طور پر بے چینی یا گھبراہٹ (انزائٹی) کی علامات کو 3ماہ تک کم کر سکتی ہے۔

یہ ابتدائی مطالعہ، جو جمعرات کو جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (JAMA) میں شائع ہوا، میں پایا گیا کہ MM120 کی ایک خوراک ہی عمومی بے چینی کی خرابی (Generalized Anxiety Disorder) کے مریضوں میں علامات کو نمایاں طور پر کم کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے اسکول سے لگاؤ نوعمر بچوں کو بُلنگ سے ہونے والے ڈپریشن سے بچا سکتا ہے

یہ تحقیق نیویارک کی بائیوٹیک کمپنی MindMed نے 198 بالغ مریضوں پر کی، جنہیں GAD کی تشخیص ہوئی تھی۔

مطالعہ کے مرکزی محقق ڈین کارلن نے بتایا:

یہ پہلا جدید کلینیکل ٹرائل ہے جس میں LSD یا کسی بھی نفسیاتی دوا کو خاص طور پر جنرلائزڈ انزائٹی ڈس آرڈر کے علاج کے لیے آزمایا گیا۔

دوا استعمال کرنے سے کیا نتائج حاصل ہوئے؟

LSD کی ایک خوراک لینے والے تقریباً دو تہائی مریضوں میں 12 ہفتے بعد بھی علامات میں بہتری رہی، جب کہ پلیسبو (جعلی دوا) لینے والوں میں یہ شرح صرف 31% تھی۔

علامات سے مکمل نجات کی شرح LSD گروپ میں 48% رہی، جب کہ پلیسبو میں یہ صرف 20% تھی۔

پس منظر

عام طور پر GAD کے علاج کے لیے اینٹی ڈپریسنٹ ادویات جیسے سیلیکٹو سیروٹونن ری اپ ٹیک انہیبیٹرز (SSRIs) استعمال کی جاتی ہیں، لیکن یہ تقریباً آدھے مریضوں پر اثر نہیں کرتیں اور بعض اوقات جذبات کو دبانے جیسی منفی اثرات رکھتی ہیں۔ مزید یہ کہ یہ صرف روزانہ کھانے سے ہی اثر دکھاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے حساس طبیعت رکھنے والے افراد میں ڈپریشن اور ذہنی بیماریوں کا خطرہ زیادہ، نئی تحقیق میں انکشاف

اس کے برعکس، LSD دماغ میں خوشگوار اثر ڈالنے والے سیروٹونن کو بڑھاتا ہے، جس سے موڈ بہتر ہوتا ہے۔

ممکنہ خطرات

LSD لینے والے 90% مریضوں نے 100 ملی گرام خوراک کے بعد ہیلوسینیشنز (وہم یا غیر حقیقی مناظر) کی شکایت کی۔

دیگر ضمنی اثرات میں سر درد اور متلی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے شادی میں تاخیر کی وجہ سے خواتین کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

ماہرین کی رائے

یونیورسٹی آف شکاگو کی پروفیسر ہیریئٹ ڈی وِٹ نے کہا:

’ یہ ایک متاثر کن مطالعہ ہے۔ محققین کلینیکل ٹرائل ڈیزائن میں ماہر ہیں اور نتائج واقعی چونکانے والے ہیں۔‘

اگلا قدم

MindMed نے امریکا اور یورپ میں مزید کلینیکل ٹرائلز شروع کیے ہیں اور اگر نتائج مثبت رہے تو کمپنی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) سے اس دوا کو بطور انزائٹی ٹریٹمنٹ منظور کرانے کی کوشش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ