پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔
Famous singer #Quratuul-Ain Baloch was shifted to #Skardu lastnight after being bitten by a brown bear in Deosai Bara Pani. Tourists are requested to whenever you camp in Deosai at night, do so near the camping hotels, otherwise, they may face difficulties.#gb pic.twitter.com/BhDcRBX1Z7
— Reevnat Demha (@Mountain_Man007) September 5, 2025
میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ ایک گانے کی شوٹنگ کے سلسلے میں دیوسائی میں موجود تھیں اور اسی دوران کیمپنگ کے وقت یہ واقعہ پیش آیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق ریچھ کے حملے میں قرۃ العین بلوچ کے دونوں بازو زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال وہ ریجنل اسپتال اسکردو میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
واقعے کے بعد شوٹنگ سرگرمیاں روک دی گئی ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ نے علاقے میں سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔














