جرمنی نے یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ لانچ کر دیا

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی میں یورپ کا سب سے تیز رفتار سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔

اسے مصنوعی ذہانت (AI) کی دوڑ میں امریکی اور چینی غلبے کو کم کرنے اور موسمیاتی تحقیق سمیت مختلف سائنسی شعبوں میں اہم پیش رفت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

جوپیٹر سپر کمپیوٹر کیا ہے؟

یہ سپر کمپیوٹر مغربی جرمنی کے یولش سپرکمپیوٹنگ سینٹر میں نصب کیا گیا ہے۔

یہ یورپ کا پہلا ’ایگزا اسکیل‘ سپر کمپیوٹر ہے جو ایک سیکنڈ میں کم از کم ایک کوئنٹیلیئن (ایک ارب ارب) حسابات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکا کے پاس پہلے ہی 3 ایسے سپر کمپیوٹرز موجود ہیں۔ جوپیٹر تقریباً 24 ہزار این ویڈیا چپس پر مشتمل ہے اور اسے یورپی یونین اور جرمنی نے مشترکہ طور پر 500 ملین یورو کی لاگت سے تیار کیا ہے۔

یولش سینٹر کے سربراہ تھامس لپرٹ کے مطابق یہ سپر کمپیوٹر جرمنی کے دیگر تمام کمپیوٹروں سے بیس گنا زیادہ طاقتور ہے۔

یورپ کی AI دوڑ میں اہم سنگ میل

ماہرین کے مطابق ’جوپیٹر‘ پہلا یورپی سپر کمپیوٹر ہے جو مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی ٹریننگ میں عالمی سطح پر مقابلے کے قابل ہوگا۔

اس سے قبل ایک اسٹینفورڈ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 2024 میں امریکا نے 40 نمایاں AI ماڈلز تیار کیے، چین نے 15 جبکہ یورپ صرف 3 ماڈلز تیار کر پایا۔

فرانسیسی ٹیکنالوجی کمپنی Atos کی ذیلی کمپنی ایوڈن اور جرمن کمپنی ParTec نے مشترکہ طور پر یہ سپر کمپیوٹر تیار کیا ہے۔

دیگر سائنسی استعمالات

موسمیاتی تحقیق: جوپیٹر کی مدد سے محققین طویل مدتی موسمیاتی پیش گوئیاں کر سکیں گے، جن میں 30 سے 100 سال تک کے ماڈلز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کینسر ویکسین کی تحقیق کے لیے اے آئی سپر کمپیوٹر نے کام شروع کردیا

صحت کے شعبے میں تحقیق: دماغی عمل کی سمیولیشن کے ذریعے الزائمر جیسی بیماریوں کے علاج میں نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔

توانائی کا شعبہ: ہوا کے بہاؤ کی سمیولیشن کے ذریعے ونڈ ٹربائنز کے ڈیزائن کو بہتر بنایا جا سکے گا۔

توانائی کی کھپت اور ماحولیاتی پہلو

جوپیٹر اوسطاً 11 میگاواٹ بجلی استعمال کرے گا جو ہزاروں گھروں یا ایک چھوٹے صنعتی پلانٹ کے برابر ہے۔

تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کے سب سے زیادہ توانائی مؤثر سپر کمپیوٹرز میں شامل ہے۔

یہ جدید واٹر کولنگ سسٹم استعمال کرتا ہے اور پیدا ہونے والی فالتو حرارت کو قریبی عمارتوں کو گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟