پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی

جمعہ 5 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا برائلر چکن واقعی قوت مدافعت کم کرتا ہے؟

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے حکمنامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے یہ اقدام گندم کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس اس وقت ایک لاکھ چار ہزار ایک سو چوراسی میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فیڈ ملز اس گندم کو مرغیوں کے دانے کی تیاری کے لیے استعمال کرنے والی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:چکن سبزیاں اور دالیں بھی اب مضر صحت

محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ گندم انسانوں کی بنیادی خوراک ہے، جسے آٹے کی تیاری میں ہی استعمال ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں صوبے بھر کی فیڈ ملز پر 30 یوم کے لیے گندم کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت لگائی گئی ہے، اور اس کا اطلاق جمعہ 3 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ حکمنامے کی عوامی آگاہی کے لیے سرکاری گزٹ، اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھرپور تشہیر کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوگی

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی